3 مارچ، 2007، 10:28 AM

امریکہ نےنئی قسم کے جوہری وار ہیڈز کی تیاری کا اعلان کیا ہے

امریکہ نے نئی قسم کے جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے

امریکہ نے نئی قسم کے جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے

امریکہ نے نئی قسم کے جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ان ہتھیاروں کے ایک نئے ڈیزائن کو منتخب کرلیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے نئی قسم کے جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ان ہتھیاروں کے ایک نئے ڈیزائن کو منتخب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کے فوجی اور جوہری ادارے نے کیلی فورنیا کی لارنس لیورمور نیشنل لیبارٹری کے تیار کردہ نئے ڈیزائن کو منتخب کیا ہے۔سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے پہلی بار نئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اٹھائے جانے والے اس بڑے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے شمالی کوریا اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کی امریکی کوششوں کے حوالے سے دنیا پر منفی اثر پڑے گا۔ نئے ڈیزائن کے ہتھیاروں کو 40 برس پرانے جوہری ہتھیاروں سے تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو جدید بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور ادھر ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام پر شور و واویلا کررہا ہے

News ID 455737

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha